سرینگر//
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کر دئے ہیں۔
بتادیں کہ شدید گرمی کے پیش نظر وادی کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار۲۳جولائی کو تبدیل کر دئے گئے تھے اور۱۰؍اگست تک کشمیر کے تمام اسکولوں کے اوقات کار صبح۸بجے سے دن کے ایک بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے کے مطابق سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح۹بجے سے دوپہر ۳بجے تک جبکہ میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکول صبح۱۰بجے سے ۴بجے تک کھلے رہیں گے ۔
حکمنامے کے مطابق یہ نئے اوقات کار ۱۲اگست یعنی پیر سے نافذ العمل ہوں گے ۔
حکمنامے میں تمام متعلقہ اداروں سے نئے اوقات کار پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔