سرینگر//
مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ اسٹریٹجک زوجیلا ٹنل ستمبر۲۰۲۶ تک مکمل ہو جائے گی، جس پر کل۶۹ء۶۸۰۹ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر نے کہا کہ زوجی لا ٹنل پروجیکٹ میں۱۵۳ء۱۳کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر اور۰۳۰ء۱۷ کلومیٹر طویل سرنگ تک رسائی سڑکوں کی تعمیر شامل ہے، جس کی کل لمبائی۱۸ء۳۰ کلومیٹر ہے۔
گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹ کی کل لاگت۶۹ء۶۸۰۹کروڑ روپے ہے اور اب تک پروجیکٹ کی فزیکل پیش رفت ۱۳ء۵۲فیصد ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا’’منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ۲۹ستمبر۲۰۲۶ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ۱۰۴۳مقامی افراد کو سپروائزنگ کنسلٹنٹ، ٹھیکیدار اور ذیلی ٹھیکیدار نے ملازمت دی ہے۔