جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے: ایل جی سنہا

’ہڑتالیں اب ماضی کی بات ہو چکی ہے‘اسکول، کالج اور اسپتال اب بغیر کسی خلل کے کام کر رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-06
in اہم ترین
A A
امرناتھ جی یاترا کےلئے سخت سیکورٹی بند وبست کیا گیا ہے : منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر( ایل جی) منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ امن لوٹ رہا ہے۔سنہانے اس ترقی کا سہرا سابق ریاست کے لوگوں کو دیا۔
ایل جی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جمہوریت نے گہری جڑیں پکڑ لی ہیں جس کا ثبوت لوک سبھا انتخابات میں حالیہ رائے دہندگان کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔ یہ آئین پر لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں انہوں نے جامع ترقی اور سماجی مساوات کی شمع روشن رکھی ہے اور خطوں کے سفر کو روشن کیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ خطے میں معاشی طور پر پسماندہ معاشرے کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
سنہا نے خطے کی بڑھتی ہوئی معیشت پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صحت ، تعلیم ، پبلک ورکس ، شہری اور دیہی ترقی اور بجلی جیسے اہم شعبوں میں تبدیلی خطے کی تاریخ میں بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین، نوجوانوں اور کسانوں نے اپنے آپ کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے اور قوم کی تعمیر کے مقدس فریضے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہڑتالیں اب ماضی کی بات ہو چکی ہیں اور اسکول، کالج اور اسپتال جیسے ادارے اب بغیر کسی خلل کے کام کر رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سیاحت ، صنعت کاری ، سماجی تحفظ ، روزگار پیدا کرنے ، ذریعہ معاش پیدا کرنے ، عوامی رسائی ، شفافیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ جی۲۰ ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس نے عالمی شراکت داری کے لئے نئی راہیں کھولیں جس سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے امکانات کو بروئے کار لانے میں مدد ملی۔ سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر نے۲۰۲۳کے دوران۱۱ء۲ کروڑ سیاحوں کا دورہ ریکارڈ کیا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ دورہ ہے۔
سنہا کاکہنا تھا’’ہمارے سیاحتی اقدامات نے نہ صرف جموں و کشمیر کی مسحور کن خوبصورتی کو ظاہر کیا ہے بلکہ ہماری ثقافت اور ورثے کو بھی اجاگر کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے موثر پالیسی اور سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی یونٹوں کے قیام کیلئے ایک لاکھ۲۶ہزار۵۸۲کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں جن میں ۴ لاکھ۷۴ہزار افراد کے روزگار کے امکانات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندواڑہ سڑک حادثے میں دو سگی بہنیں جاں بحق‘دو زخمی

Next Post

اک حسینہ تھی:بنگلہ دیشی غیر یقینی سیاسی صورتحال پر دہلی میںکمیٹی برائے سلامتی کا اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
بنگلہ دیش بحران: شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد ہندوستان روانہ

اک حسینہ تھی:بنگلہ دیشی غیر یقینی سیاسی صورتحال پر دہلی میںکمیٹی برائے سلامتی کا اجلاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.