سرینگر//
سرینگر کے پانتھہ چوک علاقے کے نزدیک دریائے جہلم سے پیر کی صبح ایک لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پانتھہ چوک علاقے کے نزدیک دریائے جہلم سے ایک لاش بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی شناخت طارق احمد شیخ ولد محمد سلطان شیخ ساکن نملہ بل پانپور کے طور پر کی گئی جو گذشتہ ۳دنوں سے لاپتہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔