منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-05
in تازہ تریں
A A
کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۵اگست

کانگریس نے پیر کو مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر میں انتخابات سپریم کورٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق ہونے چاہئیں ۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو ’کشمیریت‘کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے۔

کھڑگے کا یہ تبصرہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر آیا ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو’کشمیریت‘کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے۔

کانگریس کے صدر نے کہا”مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر کو مکمل طور پر ضم کرنے ، خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ تاہم، حقیقت بالکل مختلف ہے“۔

کھڑگے نے کہا کہ 2019 سے اب تک 683 مہلک دہشت گرد انہ حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 258 سیکورٹی اہلکار شہید اور 170 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تیسرے حلف کے بعد سے جموں خطے میں 25 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں 15 فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے یہ بھی دعوی کیا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ معمول بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں کے 65 فیصد عہدے 2019 سے خالی ہیں۔

کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 10 فیصد ہے اور نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک 18.3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 میں نئی صنعتی پالیسی متعارف کرانے کے باوجود زمین پر صرف 3 فیصد سرمایہ کاری ہوئی ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج 2015 کے تحت 40 فیصد منصوبے زیر التوا ہیں۔

کانگریسی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خالص ریاستی گھریلو پیداوار (این ایس ڈی پی) کی شرح نمو 13.28 فیصد (اپریل 2015-مارچ 2019) سے گھٹ کر 2019 کے بعد 8.73 فیصد ہوگئی ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام معمول کے حالات کے لئے ترس رہے ہیں، جس احساس سے انہوں نے بھارت جودو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو آگاہ کیا تھا۔

کانگریسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابات سپریم کورٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق ہوں تاکہ لوگ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں، آئینی حقوق حاصل کرسکیں اور بیوروکریسی کی حکمرانی کے اس طریقہ کار کو مکمل طور پر روک سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو یہ آئین کے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے اور سابق ریاست کو 2019 میں دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ہوں گے۔

گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرٹیکل 370 پر فیصلہ تھوپنے کے بجائے عوام کی رضامندی سے ہونا چاہتے تھے: وزیر اعظم مودی

Next Post

دفعہ 370 منسوخی کی برسی:کئی سیاسی لیڈروں کا’نظر بند‘ رکھنے کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے تین سال: جنگجوئیت سے جڑی ہلاکتوں میں ۳۰ فیصد کمی

دفعہ 370 منسوخی کی برسی:کئی سیاسی لیڈروں کا’نظر بند‘ رکھنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.