جموں//
جموں وکشمیر کے جموں اودھم پور اضلاع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو افراد از جان جبکہ کم سے کم۲۶دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بکرم چوک کی طرف سے آر ہا ایک میٹا ڈار جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سڑک سے لڑھک کر دریائے توی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور کنڈ کٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفین میں سے ایک کی شناخت انکوش کمار ولد وید پرکاش ساکن ریاسی کے بطور ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا جموں سے ڈوڈہ جارہی ایک بس باتل بالین علاقے میں قومی شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار۲۶مسافر زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں سے چھ مسافروں کو گورنمنٹ میڈکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت جال الدین‘ سپورہ بیگم‘ شہزاد احمد‘ ارشد حسین‘اختر حسین‘ فاطمہ بیگم‘ رنجنہ‘ غلام حسین‘ منیر احمد‘ کوشل کمار‘فاروق احمد‘محمد اشفاق‘ محمد عرفان‘منیر احمد‘بی بی بیگم‘ محمد شفیع‘ رحمت علی‘ سکینہ‘روشن بی بی‘ نازیہ‘اقبال بانو‘ شکورہ‘محمد ارشد‘ محمد سرتاج‘ تاج محمد اورپروین اختر شامل ہیں۔