سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے مشعالی محلہ حول اور راجباغ میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے مشالی محلہ حول علاقے میں پیر کے رو ز رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل مزید تین مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چار رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ اٹھارہ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے ۔
دریں اثنا پیر کی صبح راجباغ سری نگر میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب راجباغ سری نگر میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
عہدیدار نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سات فائر ٹینڈروں اور آٹھ انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیاہے ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔