منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اغوا ہونے کے ۳۳ سال بعد روبیعہ سعید کی سی بی آئی میں طلبی

اغوا کاری میںیاسین ملک کے رول کے بارے پوچھ تاچھ کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-28
in اہم ترین
A A
اغوا ہونے کے ۳۳ سال بعد روبیعہ سعید کی سی بی آئی میں طلبی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
سی بی آئی کی ایک عدالت نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی دختر روبیعہ سعید کو۱۵جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کیلئے سَمن جاری کیا ہے۔
روْبیعہ سعید کو سنہ ۱۹۸۹میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی کے بدلے اس تنظیم کے پانچ ارکان رہا کئے گئے تھے۔
سی بی آئی نے انہیں اغوا کے کیس کے سلسلے میں حاضر ہونے کیلئے سمن جاری کیا ہے اور ۱۵ جولائی کو خصوصی عدالت میں بیان دینے کیلئے کہا ہے۔
اغوا کے صرف پانچ روز قبل روبیعہ سعید کے والد مفتی محمد سعید نے بھارت کے پہلے مسلم وزیر داخلہ کے طور حلف لیا تھا۔ روبیعہ سعید سرینگر کے میڈیکل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ تھیں۔ وہ کالج سے ایک مسافر بس میں اپنی رہائش گاہ واقع نوگام کی طرف جارہی تھیں جب عسکریت پسندوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور بندوق کی نوک پر انہیں اغوا کر لیا۔اغوا کنندگان میں اسوقت لبریشن فرنٹ کے لیڈر اشفاق مجید وانی بھی شامل تھے جنہیں بعد میں سکیورٹی فورسز نے ایک مقابلے میں ہلاک کیا۔ جموں و کشمیر میں اس وقت فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کی سرکار قائم تھی۔
فاروق عبداللہ نے اپنے انٹرویوز میں کہا کہ وہ روبیعہ سعید کی رہائی کے بدلے میں عسکریت پسندوں کی رہائی کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اس سے عسکریت پسندوں کے حوصلے بلند ہوجائیں گے۔
لیکن مرکزی حکومت نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دی اور کئی روز کے ڈرامہ کے بعد بالاًخر ربیعہ سعید کو اغواکاروں نے رہا کیا، جب کہ حکومت نے اس کے عوض پانچ جے کے ایل ایف کارکنوں کو رہا کیا جن میں عبدالحمید شیخ، شیر خان اور نور محمد کلوال شامل تھے۔ حمید شیخ کو بھی رہائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔ عسکریت پسندوں کی رہائی کے بعد اس وقت سرینگر میں جشن منایا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حیدر پورہ جھڑپ : ہائی کورٹ کاعامر ماگرے کی میت گھر والوں کو سونپ دینے کا حکم

Next Post

بانڈی پورہ میں محاصرے کے دوران جھڑپ کے بعد جنگجو فرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
فرانس: تیراکی کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے کی پر پابندی

بانڈی پورہ میں محاصرے کے دوران جھڑپ کے بعد جنگجو فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.