سرینگر//
پروجیکٹ بیکن کے چیف انجینئر‘ بریگیڈیئر ساکیت سنگھ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ بریگیڈیئر چراغ گھورا بھی تھے۔
راج بھون کے ایک ترجمان کے مطابق اس کے بعد جموں و کشمیر کھادی گرام صنعت فیڈریشن کے ایک وفد اور کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر جناب مشتاق علی احمد خان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔
اس سے پہلے آکاش وانی کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ موشومی چکرورتی نے بھی راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔