جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بنگلہ دیش میں احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے :دہلی

کشمیر طلباء کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in اہم ترین
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

نئی دہلی//
ہندوستان نے بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے ، حالانکہ انہوں نے ہندوستانی شہریوں اور وہاں رہنے والے طلباء کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں بنگلہ دیش کی صورت حال پر سوالوں کے جواب میں کہا’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، بنگلہ دیش میں احتجاج جاری ہے ۔ ہم اسے اُس ملک کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں تقریباً۱۵۰۰۰ہندوستانی شہری رہ رہے ہیں جن میں ۸۵۰۰طلباء بھی شامل ہیں۔ ’’ہم احتجاج کے تناظر میں مقامی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ ہیں۔ہمارا ہائی کمیشن اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں رہتا ہے ‘‘۔
جیسوال نے کہا’’ہم نے بنگلہ دیش میں رہنے والے اپنے طلباء سمیت ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور مدد کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔لوگوں تک پہنچنے کے لیے۲۴گھنٹے ہیلپ لائن نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر خود اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ہمارا ہائی کمیشن باقاعدہ اپ ڈیٹ فراہم کرتا رہے گا‘‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ’’میں باقاعدگی سے نئی معلومات پوسٹ کرتا رہوں گا۔ میں خاندان کے افراد سے تازہ ترین پیش رفت کے لیے ہماری پیروی کرنے کی درخواست کروں گا۔ ہم بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
دریں اثنا بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے بیچ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے بنگلہ دیش میں مقیم ہزاروں کشمیری طلبا کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
بتادیں کہ بنگلہ دیش میں گذشتہ کئی ہفتوں سے طلبا سرکری نوکریوں میں کوٹے کے مطالبے کو لے کر بر سر احتجاج ہیں اور حالیہ دنوں کے دوران ان احتجاجوں نے شدت اختیار کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پر تشدد مظاہروں کے دوران اب تک۳۹مظاہرین کی موت واقع ہوئی ہے ۔
ان پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت سے اپیل کہ ہے وہ بنگلہ دیش میں طلبا کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کریں۔
محبوبہ نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’بنگلہ دیش میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی تیز ہونے کے بیچ میں ڈاکٹر ایس جے شنکر سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ فوری مداخلت کرکے وہاں ہزاروں کشمیری طلبا کی حفاظت کو یقینی بنائیں‘‘۔
پی دی پی صدر نے کہا’’وہاں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے ان کے والدین کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں لہذا ان طلبا کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔
دریں اثنا جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے بھی وزیر خارجہ سے بنگلہ دیش میں کشمیری طلبا کی وطن واپسی کے لئے اقدام کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اس ضمن میں ایسو سی ایشن کی طرف سے وزیر خارجہ کے نام ایک مکتوب میں لکھا گیا ہے ’’بنگلہ دیش میں ہمارے ملک کے طلبا کا تحفظ اب ایک تشویش کا معاملہ بن گیا ہے ، ہزاروں کشمیری طلبا نے ہمارے ساتھ رابطہ کرکے اپنے ذاتی تحفظ کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور اپنے ہوسٹلوں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقلی کا مطالبہ کیا‘‘۔
مکتوب میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے تشدد سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
بتادیں کہ ہر سال جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں طلبا میڈیکل کورسز میں داخلہ لینے کے لئے بنگلہ دیش جاتے ہیں۔
ادھر وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز کہا’’بنگلہ دیش میں مقیم ہندوستانی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈھاکہ میں ہندوستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اَدائیگی نہ کرنے والے ہزاروں صارفین کا کنکشن منقطع کیاگیا‘

Next Post

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں۶نئے بل پیش ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں۶نئے بل پیش ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.