جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموںمیں کانگریس کی راج بھون کاگھیراؤ کرنے کی کوشش ناکام‘متعدد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-19
in مقامی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

جموں//
جموں صوبے میں ملی ٹینٹ حملوں میں اضافے کے خلاف کانگریس نے جمعرات کو جموں میں احتجاجی جلوس نکالا اور راج بھون کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم پولیس نے اس کوشش کو ناکام بناکر متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کو کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھارت سنگھ سولنکی کی سربراہی میں کانگریس کے سینئر لیڈران اورکارکنوں نے حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی احتجاج کے شرکاء نے راج بھون کی طرف پیش قدمی شروع کی تو پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز نے کانگریس لیڈران کو روکا تاہم وہ آگے جانے پر بضد تھے جس کے بعد پولیس نے متعد د لیڈران کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بھارت سنگھ سولنکی نے کہا’’مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ یوٹی میں حالات کو معمول پر لانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو چکے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات آئے روز رونما ہو رہے ہیں اور سرکار ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی ہے ۔
سولنکی نے مزید بتایا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے سبھی اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کو تقویض کرنے سے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا ۔
کانگریسی لیڈر کے مطابق جموں صوبہ ملی ٹینسی سے پاک تھا لیکن اب یہاں پر دہشت گردی پنپ رہی ہے جو تشویشناک بات ہے ۔
اس موقع پر کانگریس کے یونٹ صدر‘ وقار رسول وانی نے کہا’’مرکزی سرکار نے۲۰۱۹میں ہم سے ریاست کا درجہ چھین لیا اور کہا کہ اب یہاں حالات سدھر جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا‘‘۔
وانی نے کہا’’جموں خطے میں سال۲۰۱۴تک حالات ٹھیک ہوئے تھے اور ملی ٹنسی بھی ختم ہوئی تھی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران اس خطے میں ہمارے۴۸جوان شہید ہوئے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہاں ایمر جنسی جیسی صورتحال ہے اور اور گذشتہ۷برسوں سے یہاں گورنر راج قائم ہے ‘‘۔
کانگریسی یونٹ صدر نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کے شکر گذار ہیں جس نے مرکز کو یہاں اسمبلی الیکشن کرانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر ملک کی ایک تاریخی ریاست تھی اور یہ سب سے زیادہ طاقتور ریاست تھی لیکن آج یہ سب سے کمزور ریاست ہے ‘‘۔
وانی کا کہنا تھا’’لیفٹیننٹ گورنر کو تمام اختیارات دئے گئے ہیں یہاں منتخب سرکار اب ٹرانسفر بھی نہیں کر سکتی ہے ہمارا مطالبہ کے ان قوانین کو واپس لیا جائے ‘‘۔انہوںنے کہا کہ یہاں ملی ٹنسی تیز ہوئی ہے جموں وکشمیر میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ سے سبق حاصل کرنا ضروری تاکہ وہیں غلطیاں نہ دہرائی جائیں:چوہان

Next Post

منور آباد میں آتشزدگی، تین گاڑیاں اور ورکشاپ خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

منور آباد میں آتشزدگی، تین گاڑیاں اور ورکشاپ خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.