بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرینگر میں تاریخی جلوس عزا بر آمد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-15
in تازہ تریں
A A
سرینگر میں تاریخی جلوس عزا بر آمد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/15 جولائی

سرینگر کے گرو بازار علاقے سے پیر کی صبح آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس انتہائی تزک و احتشام سے بر آمد ہوا جس میں وادی کشمیر کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

حکام نے امسال بھی لگاتار دوسری بار اس روایتی جلوس کو بر آمد ہونے کی اجازت دی ہے جو سری نگر کے گرو بازار سے بر آمد ہو کر ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا ہے ۔

بتادیں کہ سال گذشتہ حکومت نے یہ روایتی جلوس بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد زائد از تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد بر یہ جلوس عزا پر ان طریقے سے آمد ہوا تھا۔

ادھر پیر کی صبح ہی وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاہ لباس میں ملبوس عزادار گرو بازار پہنچے اور انتہائی پر امن طریقے سے جلوس بر آمد کیا۔

عزادار اسلام کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے اور جلوس میں شامل ماتمی دستے حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں نوحے پڑھ کر ماتم کرتے ہوئے اور زار و قطار روتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے ۔

دریں اثنا ضلع انتظامیہ نے جلوس کی بر آمدگی سے متعلق تمام تر انتطامات کئے ہیں اور رضا کاروں نے بھی جگہ جگہ عزاداروں کے لئے سبیلیں قائم کی ہیں جہاں عزادروں کو پانی و دیگر مشروبات پیش کی جاتی ہیں۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی، ایس ایس پی سری نگر آشیش مشرا اور دیگر اعلیٰ افسراں جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں اور عزاداروں کو پانی پلا رہے ہیں۔

اس موقع موصو صوبائی کمشنر نے میڈیا کو بتایا”جلوس کی بر آمدگی کے لئے انتظامات کو بہتر کیا گیا ہے ، لوگوں کے لئے پانی اور ہیلتھ سہولیات وغیرہ جیسے انتظامات کئے گئے ہیں“۔

بدھوری نے کہا”لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز بھی اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا”ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلوس امن عمل کا ماحصل ہے سب لوگوں نے ایسا ماحول بنایا کہ یہ فیصلہ لینے یں آسانی ہوئی“۔بدھوری نے کہا کہ عزادار اچھے اور پر امن طریقے سے جلوس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اپنے پیغام نے انہوں نے کہا”لوگ امن اور شانتی سے رہیں اور ترقی کریں“۔

آگے ایسے جلوس ہائے عزا کی بر آمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”انشااللہ اگے بھی جلوس نکلیں گے “۔

آئی جی پی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا”یہاں موجود رضا کار جلوس کی پر امن اور بلا خلل بر آمدگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھر پور مدد کر رہے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ پولیس عزاداروں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے ۔

ایک عزادار نے کہا”ہزاروں کی تعداد میں عزادار یہاں ماتم کر کے امام عالی مقام کی گراں بہا قربانی کو یاد کر رہے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا”ہم سال بھر اس دن کے انتظار میں ہوتے ہیں تاکہ ہمیں سری نگر میں اس روایتی جلوس میں شرکت کرنے کا موقع نصیب ہو۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا کافی نہیں‘

Next Post

اکھنور میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

اکھنور میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.