سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں تین مبینہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت مدثر احمد میر ساکن تھنڈما، فردوس احمد میر عرف سمیر خان ساکن مغل پورہ ٹنگمرگ حال چھانہ پورہ سری نگر اور سید اختر ساکن سونلی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین دھوکہ بازوں کا ایک گروہ گاڑیاں بیچنے اور خریدنے کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور بینک اور دیگر سرکاری محکمے جیسے معتبر اداروں میں سرکاری نوکریاں دلانے کے وعدے کرنے میں ملوث تھا۔
ترجمان نے کہا کہ اس پر تیز کارروائی انجام دیتے ہوئے اس سلسلے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ۳۱۸(۴) کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور تین ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت مدثر احمد میر ساکن تھنڈما، فردوس احمد میر عرف سمیر خان ساکن مغل پورہ ٹنگمرگ حال چھانہ پورہ سری نگر اور سید اختر ساکن سونلی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمین اس وقت پولیس حراست میں ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔