منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر کے بزنس رولز میں ترمیم پرمین اسٹریم سیاسی پارٹیاں سیخ پا

جموں وکشمیر کے لوگ ایک ربرمہر وزیر اعلیٰ سے بہتر کے مستحق ہیں:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-14
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت کو جموں کشمیر کے بزنس رولز میں ترمیم کرنے پر ہدف تنقید بنایا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک ربرمہر وزیر اعلیٰ سے بہتر کے مستحق ہیں۔
وزارت امور داخلہ کی طرف سے کی جانے والے ترامیم سے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے انتظامی اختیارات کا دائرہ وسیع تر ہوگا۔
عمر عبد اللہ نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’’ایک اوراشارہ کہ جموں کشمیر میں انتخابات نزدیک ہیں یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے لیے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کا مکمل طور پر بحال ہونا مقدم ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے کی گئی ترامیم کے مطابق، آل انڈیا سروس آفیسران کے انتظامی سیکریٹریوں اور کیڈر کے عہدوں کے تبادلے سے متعلق ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری ، جنرل ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی تجاویز کو، لیفٹیننٹ گورنر کو چیف سیکریٹری کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامی سیکریٹریوں اور آل انڈیا سروسز کے آفیسران کے کیڈر کے عہدوں کی پوسٹنگ اور تبادلے سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ، جنرل ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ، چیف سیکریٹری کے ذریعے ایل جی کو تجویز پیش کرئے گا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی اور میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کا یہ اقدام جموں وکشمیر میں ایک منتخب حکومت کو ایک میونسپلٹی میں تبدیل کر دئے گا۔
التجا نے کہا’’ایک ایسے وقت میں جب جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ، وزارت داخلہ کا نیا حکم اور غیر منتخب ایل جی کو مزید اختیارات دینے کا فرمان اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ یوٹی میں امسال ہی اسمبلی چناو ہونگے‘‘۔
پی ڈی پی کی میڈیا ایڈوائزر نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار اچھی طرح جانتی ہے کہ اس بار جموں وکشمیر میں غیر بی جے پی حکومت منتخب ہوگی اور اس حکم کا مقصد اگلی حکومت کے اختیارات کو محدود کرنا ہے کیونکہ بھاجپا کشمیریوں پر اپنی آہنی گرفت کھونا نہیں چاہتی۔
پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ جب منتخب حکومت کے اختیارات مستقل طورپر ایک غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر کو سونپ دئے جائیں تو اس صورت میں جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کیوں کرائے جائیں ؟
پرہ کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے ہمارے جمہوری اداروں کو مستقبل طورپر کمزور کرنا مقصود ہے۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔
رسول نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر کو لا محدود اختیارات دینا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے فیصلے سے وزیر اعلیٰ اور ان کے کونسل کو ایل جی کی ہدایات پر من وعن عمل کرنی پڑے گی۔
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہاکہ تمام جماعتوں کو عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے ایک ہی پلیٹ فارم پر آنا چاہئے۔
بخاری نے ہفتے کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو یک طرف رکھ کر اس فیصلے کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔
بخاری کے مطابق سیاسی اختلافات کے باوجود بھی جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو اب متحد ہونا چاہئے تاکہ ایک مضبوط لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کمان کے سربراہ کا لداخ دورہ ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

سابق وزرائے اعلیٰ کا مزار شہدا جانے سے روکنے کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر

سابق وزرائے اعلیٰ کا مزار شہدا جانے سے روکنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.