بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سابق وزرائے اعلیٰ کا مزار شہدا جانے سے روکنے کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-14
in مقامی خبریں
A A
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر کئی سیاسی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہفتے کے روز ۱۳جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پائین شہر میں واقع مزار شہدا جانے سے روکنے کیلئے خانہ نظر بند رکھا گیا۔
بتادیں کہ ۱۳جولائی۱۹۳۱ میں اس وقت کی ڈوگرہ حکومت نے سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جمع ہوئے کشمیری عوام پر گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں ۲۲ افراد فوت ہوئے تھے۔
’یوم شہدا‘کے نام سے موسوم اس دن پر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے۱۳ جولائی کو مزار شہدا پر حاضر ہوتے تھے اور اس دن سرکاری تعطیل بھی ہوا کرتی تھی تاہم ۵؍ اگست کو دفعہ ۳۷۰ کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد سرکاری چھٹی کو بھی منسوخ کیا گیا اور لیڈروں کو بھی مزار پر حاضر ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انہیں خانہ نظر بند رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا’’ہمارے شہیدوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جا سکتا ہے‘‘۔
محبوبہ نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’مجھے مزار شہدا، جوکشمیر کی مزاحمت کے علمبردار اور آمریت، جبر و نا انصافی کے خلاف ایک پائیدار علامت تھے، پر جانے سے روکنے کے لئے میرے گھر کے دروازوں کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمارے شہیدوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جا سکتا ہے آج اس دن شہید ہونے والے مظاہرین کی یاد میں اس کا مشاہدہ کرنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہاں بند دروازوں اور لوگوں کو جموں وکشمیر میں ایک منصفانہ اور جمہوری حکومت قائم کرنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کا ایک اور دور دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں نے جموں وکشمیر میں ایک منصفانہ اور جمہوری حکومت قائم کرنے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
عمر عبداللہ نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ایک اور ۱۳ جولائی، یوم شہدا، بند دروازوں اور لوگوں کو جموں وکشمیر میں ایک منصفانہ اور جمہوری حکومت قائم کرنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کا ایک اور دور دیکھا گیا۔
عمر نے کہا’’ملک میں ہر جگہ ان لوگوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جاتا لیکن جموں وکشمیر میں انتظامیہ ان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے‘‘۔ان کا دعویٰ ہے’’یہ آخری سال ہوگا جب وہ ایسا کر سکیں گے،انشااللہ اگلے سال ۱۳جولائی کو سنجیدگی اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا‘‘۔
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے بھی سماجی رابطہ گاہ’ایکس‘کا سہارا لے کر انہیں خانہ نظر بند رکھنے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا’’بغیر کسی وجہ کے، مجھے گھر میں نظر بند رکھا گیا، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ انتظامیہ کو لوگوں کو مزار شہدا پر جانے سے روکنے سے کیا فائدہ حاصل ہو رہا ہے‘‘۔
ادھر ناصر اسلم وانی اور سلمان ساگر کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے کئی لیڈروں نے بھی خانہ نظر بندی کا دعویٰ کیا۔تاہم لیڈروں کی خانہ نظر بندی کے متعلق پولیس کی طرف سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سری نگر پارلیمانی نشست کے رکن پارلیمان آغا روح اللہ نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’’بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوری ملک سمجھے جانے والے اس ملک کا اخلاقی کمپاس اتنا غلط ہوا ہے کہ وہ ان شہیدوں (۱۳ جولائی) سے بھی خوفزدہ ہے جنہوں نے بے رحم بادشاہت اور آمریت کے خلاف جد وجہد میں اپنی جانیں نچھاور کیں ان شہیدوں نے آزادی اور انسانی وقار کی سر بلندی کیلئے اپنا خون پیش کیا‘‘۔
وانی نے کہا’’پولیس اور انتظامیہ جو ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی تھی اب ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس قبرستان کی طرف جانے والے راستوں کو بند کریں اور جو وہاں جانا چاہتے ہیں ان کے دروازوں کو مقفل کریں‘‘۔
وانی کا کہنا تھا’’یہ نہ صرف آزادی اور جمہوریت کے نظریے کی بے حرمتی ہے بلکہ ان اقدار کی بہت بڑی او بد صورت تبدیلی بھی ہے جن پر اس ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کے بزنس رولز میں ترمیم پرمین اسٹریم سیاسی پارٹیاں سیخ پا

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ۲؍افراد ہلاک‘۲۵دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ۲؍افراد ہلاک‘۲۵دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.