پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دو بیماریاں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-07-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ملک کشمیر میں دو بیماریاں ہیں … …ایڈز اور سرطان سے بھی خطر ناک کہ ان بیماریوں نے پوری قوم کشمیر کا اپنی گرفت میں لیا ہے ۔ یہ لاعلاج بیماریا ں نہیں اگر ہم ان کے علاج کیلئے تیار ہو جائیں ۔ ان میں سے اگر ایک بیماری کا بھی ہم علاج کرنے کیلئے تیار ہو جائیں گے تو اللہ میاں کی قسم دوسری بیماری خودبخود ٹھیک ہو جائیگی … ٹھیک کیا ہو جائیگی اس کا نام و شنان ہی نہیں رہے گا ۔یہ دو بیماریاں ہیں بے روز گاری اور ہر کسی میں سرکاری نوکری کی آرزو ‘ تمنا اور خواہش ۔دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ‘ لیکن کشمیری جہاں نصف صدی پہلا تھا ‘ آج بھی وہیں ہے …اکیسویں صدی میں بھی بچوں کو تعلیم دینے کا ہمارا ایک ہی مقصد ہو تا ہے اور وہ ہے سرکاری ملازمت کا حصول… پڑھے لکھے نوجوانوں کو لگتا ہے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت پر ان کا حق ہے ‘ وہ اس کے مستحق ہیں ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت کی یہی سوچ ہے اور وہ اس سے باہر کچھ اور سوچ نہیں سکتے ہیں ۔اس کے باوجود بھی کہ حکومت کیلئے ہر ایک کو نوکری دینا ممکن نہیں ہے‘گرچہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ہر گھر کے فرد کو نوکری دینے کا پر فریب وعدہ کرتی ہے ۔سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے کوئی بھی کشمیری کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔کشمیر ی یہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ سرکاری ملازمت کے بغیر بھی روز گار کمانے کے اور بھی کئی راستے ہیں ۔لیکن یہاں نوکری کا مطلب سرکاری ملازمت ہے اور کچھ نہیں ۔اور اس بات کو پورے کشمیری معاشرے نے آنکھیں بند کر کے تسلیم بھی کر لیا ہے ۔یہ سوچ ہمارے لئے اب ایک نفسیاتی بیماری بن گئی ہے جس کا علاج ممکن نظر نہیں آرہا ہے… کہ ہم اس سوچ سے باہر نہیں آنا چاہتے ہیں ‘ سرکاری نوکری کا بھوت ہم پر سوار ہو گیا ہے جو اترنے کا نام بھی نہیں لے رہا ہے ۔جس دن یہ بھوت اتر جائیگا … اس دن ہماری ان دونوں بیماریوں کا علاج ہو جائیگا … ورنہ یہ مرض بڑھتا جائیگا ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ سے پہلے مودی کی ماہرین اقتصادیات سے ملاقات

Next Post

شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.