پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امر ناتھ یاترا :اب تک ایک لاکھ سٹھ ہزار یاتریوں نے درشن کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-07
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر///
امرناتھ گھپا میں ہفتہ کے روز ۷۵۰۰ سے زیادہ یاتریوں نے پوجا کی، جس کے بعد اب تک قدرتی طور پر بننے والے برفیلے لنگم کے درشن کرنے والے عقیدت مندوں کی تعداد بڑھ کر۵۹ء۱ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امرناتھ یاترا کا آغاز۲۹ جون کو اننت ناگ میں روایتی ۴۸ کلومیٹر کے ننوان،پہلگام روٹ اور گاندربل میں ۱۴ کلومیٹر چھوٹا لیکن اونچا بالتل روٹ سے ہوا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدید بارش کے پیش نظر ہفتہ کی صبح یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا ، لیکن بعد میں دن میں دوبارہ شروع کردیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ۷۵۵۲ یاتریوں نے یاترا کی اور سالانہ یاترا کے آٹھویں دن بابا بھولے ناتھ کے درشن کئے۔
اس سے پہلے بھاری بارشوں کے پیش انظر شری امرناتھ جی یاترا کو بنا بر احتیاط عارضی بنیادوں پر ہفتے کے روز دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا۔
ایک متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ پر گذشتہ شام سے رک رک بھاری بارشیں ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر ہفتے کی صبح یاترا کو دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا ہے ۔
عہدیدار نے کہا کہ یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ بنا بر احتیاط لیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو یاترا بحال ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔
بتادیں کہ یاترا کے پہلے ہفتے کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ یاتری کشمیر میں۳ہزار۸سو۸۰کلو میٹر بلندی پر واقع پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح۵ہزار۸سو۷۶یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ ۲سو۴۵گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندبوست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے ۲ہزارایک سو۱۷یاتری جن میں ایک ہزار۵سو۳۷مرد،۴سو ۷۲خواتین‘۱۱بچے ‘۹۲سادھو اور۵سادھوئیں شامل تھیں، بالتل بیس کیمپ کیلئے جبکہ ۳ہزر۷سو ۵۹یاتری ننون پہلگام کے لئے روانہ ہوئے ۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے۲۸جون کی صبح۴ہزار۶سو۳یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب ۸۰۰سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی۵۰۰اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ۵۲دنوں پر محیط یہ یاترا۱۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ نے جموںکشمیر کے۵پولیس افسروں و اہلکاروں اوروی ڈی سی ممبر کو شوریہ چکر سے نوازا

Next Post

دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد حالات معمول پر آئے ہیں :ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد حالات معمول پر آئے ہیں :ریڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.