بارہمولہ//
ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں ساتھی کاریگروں کے ساتھ جھگڑے میں مبینہ طور پر زخمی ہونے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ۵۸ سالہ شخص‘ غلام نبی لون ولد غلام احمد لون ساکن اوشکورہ بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں اپنے ساتھی کاریگروں کے ساتھ جھگڑے میں زخمی ہوا۔
اہلکار نے مزید کہا’’زخمی شخص کو فوری علاج کے لیے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا‘‘۔
غلام نبی لون پیشے سے مستری تھے اور دلنہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ٹھیکیدار کے لیے کام کر رہا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا’’دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔‘‘