سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے سنجواں حملے کے ایک کلیدی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایجنسی نے عابد احمد میر ولد مشتاق احمد میر ساکن پتری گام پلوامہ کو گرفتار کیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ۲۲؍اپریل ۲۰۲۲کو سنجواں جموں میں تلاشی آپریشن کے دوران نامعلوم جنگجووں نے فائرنگ کی جس دوران سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار موقع پر ہی از جان ہوا جبکہ مزید کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو فدائین مارے گئے جن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بہو فوٹ جموں میں ایف آئی آر زیر نمبر۱۱۵کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔
این آئی اے ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عابد احمد میر گرفتار نوجوان بلال احمد وگے کا قریبی ساتھی رہا ہے اوروہ پاکستان میں بیٹھے جیش کے ہینڈلرز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں تھا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے اس واقعے کو انجام دینے کی خاطر اس نے جان بوجھ کر رضا کارانہ طور پر دیگر شریک ملزمان کی مدد و اعانت کی تھی۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔