ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نئے فوجداری قوانین پر دوبارہ سوچ بچار کرنے کی ضرورت: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-01 - Updated on 2024-07-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/یکم جولائی

نئے فوجداری قوانین پر دوبارہ سوچ بچار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ڈر اس بات کا ہے کہ سب سے پہلے ان قوانین کا استعمال جموں وکشمیر کے لوگوں کے اوپر ہوتا ہے اور پھر جاکر ان کا اثر باقی ملک پر پڑتا ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

پارٹی ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہم نے پہلے ہی ان قوانین سے متعلق خدشات کا اظہار کیاہے ،ویسے تو کہا جاتا ہے کہ کوئی قانون اپنے آپ میں خراب نہیں ہوتا لیکن جس طرح سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے اُس میں خرابی ہوتی ہے “۔

عمرنے کہاکہ جو قوانین آج سے لاگو کئے گئے ہیں ان میں غلط استعمال کی جتنی گنجائش ہے وہ سابق قوانین میں نہیں تھی۔اور ہم نے عام طور پر دیکھا ہے کہ حکومت کو جب بھی موقعہ ملتا ہے تو قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا” ہم چاہتے تھے کہ اس الیکشن کے بعد نئی حکومت بنتی اور ان قوانین پر دوبارہ سوچ بچار کرنے کا موقع ملتا، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ اب جو یہ حکومت ہے وہ بی جے پی کی نہیں ہے ، کیونکہ بی جے پی کو اعداد و شمار نہیں ملے ہیں، اُن کی اپنی اکثریت نہیں ہے اور موجودہ حکومت این ڈی اے کی ہے ، ہم اُمید کریں گے کہ جو این ڈی اے کے ممبران ہیں، وہ دوبارہ ان قوانین پر سوچنے کا کام کریں گے ۔ آخر کا یہ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین ہیں، ان کو بدلایا جاسکتاہے “۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان قوانین کا استعمال جموں وکشمیر کے لوگوں کے اوپر ہوتا ہے ، پھر جاکر ان کا اثر باقی ملک پر پڑتا ہے اور اسی بات کا ڈر ہے ، آگے جاکر دیکھئے ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ اسمبلی کے الیکشن ہونگے ، نئی حکومت لوگوں کی ہوگی، اُس کے بعد دیکھا جائے گا ان قوانین کا استعمال کہاں پر ہوگا؟

انجینئر رشید کی حلف برداری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ”این آئی اے نے انہیں اجازت دے دی اور وہ لوک سبھا سپیکر کے کمرے میں حلف لیں گے ، افسوس کی بات ہے بارہمولہ کے لوگوں کو اپنا نمائندہ ابھی نہیں ملے گا، حلف لینے کیلئے تو انہیں اجازت دی جائے گی لیکن بحیثیت نمائندہ وہ کام نہیں کر پائیں گے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کشمیر کے سوپور میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

Next Post

نئے فوجداری قوانین دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:جین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
مشکوک نقل و حمل کے بعدراجوری، سندربنی اور ادھم پور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

نئے فوجداری قوانین دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:جین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.