سرینگر//
اس ماہ کے شروع میں سب جیل کپواڑہ کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والوں میں ایک اور قیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ سید توصیف گیلانی ولد سید محمد گیلانی ساکن چیتکھیری کرناہ کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔
اہلکار نے کہا ’’لاش کپواڑہ پہنچ گئی ہے اور آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز ہی ایف آئی آر نمبر۲۰۲۳/۱ کے تحت ایک کیس میں ضمانت دی گئی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ۱۹جون۲۰۲۴ کو سب جیل کپواڑہ کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے جیل کے ۹ قیدی زخمی ہوگئے تھے۔