پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہلی نے امریکہ کی بھارت میں مذہبی آزادی پر’جانبدارانہ‘ اور یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کیا

’اس میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو سمجھنے کا فقدان ہے‘ یہ واضح طور پر ووٹ بینک کے تحفظات اور متعصبانہ نقطہ نظر سے کارفرما ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29
in مقامی خبریں
A A
دہلی نے امریکہ کی بھارت میں مذہبی آزادی پر’جانبدارانہ‘ اور یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

نئی دہلی//
ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی سال۲۰۲۳کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس رپورٹ کو غلط بیانی، حقائق کا چنندہ استعمال، جانبدارانہ، یک طرفہ اور ووٹ بینک کی سیاست سے بھری قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ہندستان نے امریکہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسے ہندستانی شہریوں اور اقلیتوں پر نفرت انگیز جرائم، نسلی حملوں، عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حامیوں کو سیاسی حمایت فراہم کئے جانے کا بھی جواب دینا چاہئے ۔
آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا’’ہم نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سال۲۰۲۳کیلئے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر غور کیا ہے ۔ پہلے کی طرح یہ رپورٹ بھی انتہائی متعصبانہ ہے ، اس میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو سمجھنے کا فقدان ہے اور واضح طور پر ووٹ بینک کے تحفظات اور متعصبانہ نقطہ نظر سے کارفرما ہے ۔ اس لیے ہم اسے مسترد کرتے ہیں‘‘۔
جیسوال نے کہا’’یہ عمل خود الزامات اور جوابی الزامات، غلط بیانی، حقائق کا چنندہ استعمال، جانبدار ذرائع پر انحصار اور مسائل کی یک طرفہ نمائش کا مرکب ہے ۔ یہ ہماری آئینی دفعات اور ہندوستان کے وضع کردہ قوانین کی تشریح کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ اس میں تعصب پر مبنی بحث کو فروغ دینے کے لیے چنندہ واقعات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ کچھ معاملات میں رپورٹ قوانین اور ضوابط کی درستگی کے ساتھ ساتھ ان کو نافذ کرنے کے اختیار پر سوال اٹھاتی ہے ۔ یہ رپورٹ ہندوستانی عدالتوں کی طرف سے دیے گئے کچھ قانونی فیصلوں کی صداقت کو بھی چیلنج کرتی دکھائی دیتی ہے ‘‘۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ میں ان قوانین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو ہندوستان میں مالیاتی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔ یہ کہہ کر کہ تعمیل کی ذمہ داری غیر منصفانہ ہے ، یہ ایسے قوانین کی ضرورت پر سوال اٹھانا چاہتی ہے ۔ خود امریکہ کے پاس زیادہ سخت قوانین اور ضوابط ہیں اور وہ یقینی طور پر اپنے لیے ایسے حل نہیں اپنائے گا۔
جیسوال نے کہا’’انسانی حقوق اور تنوع کا احترام ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بحث کا ایک جائز موضوع رہا ہے اور رہے گا۔۲۰۲۳میں ہندوستان نے امریکہ میں ہندوستانی شہریوں اور دیگر اقلیتوں پر نفرت انگیز جرائم، نسلی حملوں، عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ اور نشانہ بنانے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ تشدد اور بدسلوکی کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں انتہا پسندی کے حامیوں کو سیاسی سرپرستی فراہم کرنے کے کئی معاملات کو سرکاری طور پر اٹھایا ہے ‘‘۔
’’تاہم‘‘ ترجمان نے کہا’’ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ اس طرح کے مکالمے دوسرے سیاسی نظاموں میں غیر ملکی مداخلت کا لائسنس نہیں بننے چاہئیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردی کیخلاف جنگ جموںکشمیر پولیس کے بغیر جیتی نہیں جا سکتی ‘

Next Post

کپواڑہ سب جیل دھماکہ:ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

کپواڑہ سب جیل دھماکہ:ایک اور زخمی قیدی دم توڑ گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.