منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امرناتھ یاترا:یاتریوں کا پہلا جتھا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر پہنچا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-28 - Updated on 2024-06-29
in تازہ تریں
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/28 جون

امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از چار ہزار یاتریوں کا پہلا جھتہ سخت سیکورٹی حصار کے بیچ کشمیر پہنچا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

قاضی گنڈ میں نویوگ ٹنل پر ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہر عامر خان، پولیس کے اعلیٰ افسروں، سول سوسائٹی تنظیموں، ٹریڈ یونینوں کے سربراہوں نے یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہر عامر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا”یاتریوں کے پہلے جتھے کا یہاں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا“۔انہوں نے کہا کہ یاترا کے حوالے سے یہاں لوگوں اور یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے جو ایک اچھی بات ہے ۔

ان کا کہنا تھا”یاتریوں کا استقبال کرنا میرے لئے ایک افتخار اور عزت کی بات ہے “۔

انتظامات کے حوالے سے موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر کشمیر کے لئے روانہ کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ یاتری 231 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیموں پر پہنچ گئے ۔

ملک کے گوشہ و کنار سے تعلق رکھنے والے یہ یاتری بالتال تک 14.5 کلومیٹر طویل اور چندن واڑی تک 32 کلومیٹر طویل ٹریک طے کرنے کے بعد13,000 فٹ کی بلندی پر واقع مقدس شری امرناتھ غار تک پہنچ سکیں گے اور وہاں 29 جون کو بابا برفانی کے درشن کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سالانہ امرناتھ یاترا جموں وکشمیر میں آپسی بھائی چارے کی ایک نشانی ہے ۔ انہوں نے بتایا ‘ہم نے یاترا راستوں پر ہر ایک جگہ اپنے اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ جگہ جگہ پر پولیس ہیلپ لائن نمبرات والے بینرس آویزاں کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امسال یاتریوں کے تحفظ کے لئے ان کی گاڑیوں میں ٹریکنگ چپس نصب کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر کے خطاب میں پیپر لیک کا بھی تذکرہ

Next Post

امر ناتھ یاترا کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

امر ناتھ یاترا کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.