بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-27
in مقامی خبریں
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

جموں//
انٹی کورپشن بیوو (اے سی بی) جموں نے بدھ کے روز ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رینک کے ایک افسر کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کے ایک کیس میں مقدمہ درج کر دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے سی بی جموں کے پولیس اسٹیشن میں ان الزمات کی خفیہ تصدیق کے نتیجے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ملزم چنچل سنگھ، جو جموں و کشمیر پولیس میں ڈی سی پی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ، نے اس کی ظاہری آمدنی کے برعکس بھاری اثاثے حاصل کئے ہیں۔
ترجمان نے کہا’’اس طرح کی گئی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم افسر نے منافع بخش عہدوں پر تعیناتی کے دوران اور بد عنوانی میں ملوث ہونے کے دوران اپنے نام، اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کے ناموں پر متعدد منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں جمع کیں ہیں جن میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں رہائشی مکانات، پلاٹ، دکان، کاروباری ادارے اور ہماچل پر دیش کے ضلع منالی میں دو ہوٹلوں پر مشتمل غیر منقولہ جائیدادیں اور بھاری بینک بیلنس اور قیمتی اشیا شامل ہیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’تفتیش کے دوران عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ملزم اور اس کے افراد کنبہ و رشتہ داروں کے رہائشی مکانات اور دفاتر میں تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں اور جموں، سری نگر اور منالی میں واقع ان کی رہائش گاہوں اور کاروباری اداروں کی بھی تلاشی لی گئی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات حاصل کئے گئے جن کو تحقیقات کیلئے تحویل میں لیا گیا۔انہوں نے کہا’’منالی میں ہوٹلوں کی تلاشی کے دوران۲۵فروری۲۰۲۲کو فروخت کرنے کا ایک معاہدہ، جو شملہ کے ایک وید پرکاش اور ڈی ایس پی کی اہلیہ ریکھا دیوی کے درمیان کیا گیا تھا، وہ بھی بر آمد ہوا جس میں انہوں نے کل۱۲رقبے کی زمیں خریدی تھی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کٹھوعہ کے ہٹلی میں کی گئی تلاشی کے دوران جائیدادوں سے متعلق بیعہ نامے جو وصیت ناموں کی صورت میں زمین کے ایک بڑے حصے لے متعلق تھے ، بر آمد کئے گئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر تلاشی کارروائیاں ہنوز جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جی۲۰کا انعقاداہم موڑ تھا‘۔۔۔سرینگر میں اس بین الاقوامی ایونٹ کے بعد سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی

Next Post

امر ناتھ یاترا:سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘اضافی کمپنیوں کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار

امر ناتھ یاترا:سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘اضافی کمپنیوں کی تعیناتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.