جموں//
جموںکشمیر کے سانبہ ضلع کے دیانی علاقے میں قائم فوجی کیمپ کے اندر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ میں بدھ کی صبح فوجی کیمپ کے اندر حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی اہلکار جس کی فوری طورپرشناخت نہیں ہو سکی زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔