کولکاتہ//
رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر دنیش کارتک نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف جیت میں سنچری بنانے پر رجت پاٹیدار کی تعریف کی۔
آرسی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں، کوہلی نے کہا، "یہ رجت کی دباومیں کھیلی گئی سب سے اچھی اننگز میں سے ایک ہے، جو میں نے دیکھی ہے اورمیں نے ان کی کئی اننگز دیکھی ہیں۔ اس مقابلے میں اس طرح کی بلے بازی کرنا کمال ہے۔ ان پر نظررکھیں۔”
دوسری طرف دنیش کارتک نے کہا کہ یہ ایک ان کیپڈ کھلاڑی کی طرف سے کھیلی گئی بہترین اننگ ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ شاید ایک انکیپڈ کھلاڑی کی طرف سے کھیلی جانے والی بہترین اننگ ہے۔ وہ بہت پرسکون رہتے ہیں۔ دراصل وہ بہت شرمیلے ہیں۔ وہ خاموش رہتے ہیں اورآپ کو لگے گا کہ وہ سست ہیں، لیکن وہ ایسے ہی ہیں۔ وہ بہت محنتی ہیں۔”
اپنی اننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاٹیدار نے کہا، "اپنی ٹیم کے لیے اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بہت اچھالگتا ہے، خاص طور پر میچ جیتنے کے بعد بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔”