اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ ذمہ دار اپوزیشن چاہتے ہیں‘۔۔۔’ ہم سب کو مل کر کروڑوں ہندوستانیوں کی امنگوں پر کھرا اترنا ہوگا‘

تیسری مدت کارمیں تین گنا بہترطریقے سے حکومت چلائیں گے :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-25
in اہم ترین
A A
اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عوامی امنگوں کےلئے ذمہ داری سے کام کریں گے :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی/
وزیر اعظم نریندر مودی نے۱۸ویں لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے آج منتخب ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سب سے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ حکومت سب کی رضامندی کے ساتھ چلائیں گے ، اس لیے انہیں امید ہے کہ اپوزیشن ذمہ داری سے کام کرے گی اور عوامی جذبات پر پورا اترے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا’’ملک کے۶۵کروڑ عوام نے ۱۸ویں لوک سبھا کے نمائندوں کو امنگوں کے ساتھ منتخب کرکے بھیجا ہے ۔ عوام نے جو اعتماد دکھایا ہے ، ہم سب کو مل کر ان کی امنگوں پر کھرا اترنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سب کی رضامندی سے حکومت چلائیں گے اور اپوزیشن جماعتوں سے امید ظاہر کی کہ وہ بھی عوام کی امنگوں کے مطابق کام کریں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج پارلیمانی جمہوریت میں فخر کا دن ہے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار ہم اپنی بنائی ہوئی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں حلف لینے جا رہے ہیں۔’’ اب تک یہ عمل پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا کرتا تھا۔ آج کا دن خاصا اہم ہے اور اس موقع پر میں تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
مودی نے کہا’’ترقی یافتہ ہندوستان۱۹۴۷ جیسے کئی تصورات کو لے کر آج۱۸ویں لوک سبھا کا آغاز ہورہا ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات انتہائی پرامن اور شاندار طریقے سے ہوئے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے ۔ انتخابات میں۶۵کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے حصہ لیا‘‘۔
وزیر اعظم نے۲۰۲۴کے انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن اس لیے اہم ہے کہ آزادی کے بعد دوسری بار کسی حکومت کو مسلسل تیسری بار ملک کے عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے اور یہ موقع طویل وقت کے بعد ملک میں آیا ہے اس لئے یہ ہم سب کیلئے فخر کی بات ہے ۔
مودی کاکہنا تھا’’عوام نے تیسری مدت کار کے لئے ہماری حکومت کو موقع دیا اور اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے ہمارے کام پر بھروسہ کیا ہے اور اس پر مہر لگائی ہے ۔ اس لئے میں ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
وزیراعظم نے کہا’’ملک کو چلانے کے لیے اتفاق رائے ہوتا ہے اور حکومت بنانے کے لیے اکثریت ہوتی ہے اس لیے ہمارا مقصد سب کو ساتھ لے کر اور سب کی رضامندی سے ملک کے عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ ملک کے ۱۴۰کروڑ عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنا ہے ۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، سب کو ساتھ لے کر آئین کی حدود پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی رفتار تیز کرنا چاہتے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ۱۸ویں لوک سبھا میں نوجوان ممبران پارلیمنٹ کی اچھی خاصی تعداد ہے ‘‘۔
ایمرجنسی کو جمہوریت کے لیے سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کے آئین کے لیے وقف ہیں اور ملک کی جمہوری اقدار کے وفادار ہیں ان کے لیے۲۵جون ایک ناقابل فراموش تاریخ ہے کیونکہ۲۵ جون کو ہندوستان کی جمہوریت پر سیاہ دھبہ لگاتھا، اس کے۵۰سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ اس دن جمہوریت کو مکمل طور پر دبا دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی ملک کے آئین میں ایک سیاہ دھبہ تھی۔ ہم عزم کریں گے کہ آئین کے مطابق عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے اور اب کوئی دوسری بار کبھی بھی ملک میں دوسری ایمرجنسی نہیں لگاسکے گا‘‘۔
مودی نے کہا کہ ملک کے عوام نے تیسرا موقع دیا ہے ۔ یہ بہت بڑی فتح ہے اور اب ہماری ذمہ داری بھی تین گنا بڑھ گئی ہے ، اس لیے میں اہل وطن کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس دو بار حکومت چلانے کا تجربہ ہے اور ہم پہلے سے تین گنا بہتر طریقے سے حکومت چلائیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم نئی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تمام اراکین پارلیمنٹ سے ملک کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں، اس لیے میں سب سے گزارش کروں گا کہ اس موقع کو عوامی مفاد کے لیے استعمال کریں اور عوامی مفاد میں ہر ممکن قدم اٹھائیں‘‘۔
مودی نے ترقی یافتہ جماعتوں سے بھی عوامی مفاد میں کام کرنے کی اپیل کی اور کہا’’ملک کے عوام اپوزیشن سے اچھے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ اب تک اس سے مایوسی ملی ہے لیکن اب امید ہے کہ اپوزیشن عوام کی امنگوں پر پورا اترے گا‘‘۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا’’ملک کو ایک اچھے اور ذمہ دار اپوزیشن کی ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ۱۸ویں لوک سبھا میں جو ایم پی جیت کر آئے ہیں وہ لوگوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے ۔ ملک کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو عوام کے اعتماد پر چلتے ہوئے اسے آگے بڑھانا ہے ۔ ملک کے۲۵کروڑ شہریوں کا غربت سے باہر نکلنا نیا اعتماد پیدا کرتا ہے اور اس سے یہ بھی یقین پیدا ہوتا ہے کہ ہم جلد ہی ہندوستان کو غربت سے آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ۱۸ویں لوک سبھا قراردادوں کا ایوان بنے گی تاکہ عام شہری کے خواب پورے ہوں میں تمام ممبران پارلیمنٹ کا خیر مقدم کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں اور ملک کے عوام نے جو ذمہ داری دی ہے اسے ہم مل کر بخوبی پورا کریں۔‘‘
مودی نے۱۸ویں لوک سبھا کو مبارک قرار دیتے ہوئے کہا’’ہمارے یہاں۱۸نمبر کی بہت اہمیت ہے ۔ گیتا کے ۱۸؍ابواب کرم، فرض اور ہمدردی کا پیغام دیتے ہیں۔ ہمارے یہاں پرانوں کی تعداد بھی۱۸ہے ۔ ہندوستان کے امرت کال میں۱۸ویں لوک سبھا کی تشکیل ایک اچھی علامت ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئین پر حملہ برداشت نہیں کریں گے :راہل

Next Post

بہوری کدل میں آتشزدگی‘تارخی بازار مسجد خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

بہوری کدل میں آتشزدگی‘تارخی بازار مسجد خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.