پیرس///
اپنے ٹینس کیریئر کا آخری فرنچ اوپن کھیلتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز میچ کے پہلے راؤنڈ میں جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ہے۔
ہندوستان کی ثانیہ مرزا نے بدھ کو ہوئے مقابلے میں اپنے ساتھی کھلاڑی کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کے ساتھ مل کر جرمنی کی لورا سگمنڈ اور میکسیکو کی سینٹیاگو گونزالیزکے خلاف 7-6(4)، 6-2 سے سیدھے سیٹوں میں جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ثانیہ-ایوان کی جوڑی فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔
مہیش بھوپتی کے ساتھ 2012 میں رولینڈ گیروس جیتنے والی ثانیہ اس کلے کورٹ گرینڈ سلیم میں آخری بار کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے اس ٹینس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار 26 مئی کو اپنی چیکوسلواکیا کی ساتھی لوسی ہراڈیکا کے ساتھ پہلے راؤنڈ میں اٹلی کی جیسمین پاولینی اور مارٹینی ٹریویسن کا سامناکریں گی۔