سرینگر/۲۶ مئی
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں جمعرات کی رات کو سکیورٹی فورسز اور جنگجوو ¿ں میں مسلح تصادم شروع ہوا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ بدھ کو بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ٹی وی آرٹسٹ امبرین بٹ کو ہلاک کرنے والے لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد محاصرے میں پھنس گئے ہیں۔
کشمیر پولیس کے صوبائی سربراہ ‘وجے کمار نے ایک ٹوےٹ میں لکھا”اونتی پورہ انکاو ¿نٹر میں آرٹےسٹ ‘امبرےن بٹ کے لشکر طےبہ کے دونوں قاتل پھنسے ہوئے ہیں۔مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔“
امبرےن بٹ کو بدھ کی شام چاڈورہ میں ان کی رہائشگاہ میں گولی مار کر ہلاک کیا گےا تھا۔ مقتولہ ایک ٹک ٹاک آرٹےسٹ تھےں ۔
شمالی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی پورٹر جس کی شناخت عبدالطیف میر ولد مجید میر ساکن کچی بان جمہ گنڈ کے بطور ہوئی ہے تصادم کے دوران زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ چل بسا
بتادیں کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے تین عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کے ذریعے جنگجو اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
اُن کے مطابق کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں لشکرطیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔