سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے وتہ لار علاقے میں دیر شام پیش آئے سڑک حادثے میں ۲۰سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات دیر شام وتہ لار گاندربل کے قریب ایک موٹر سائیکل آبپاشی نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لاپتہ اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور بچاو کارروائی شروع کی ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح ایس ڈی آر ایف نے آبپاشی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد کی ۔
متوفی کی شناخت ۲۰سالہ عادل منظور شاہ ولد منظور احمد ساکن پٹن کے بطور ہوئی جبکہ زخمیوں کی پہچان مفصل ریشی ولد اسدللہ ریشی اور ناصر نبی بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکنان نپالپورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔