جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیٹ امتحان پر الجھن برقرار۔ کئی طلبہ کی امیدیں متاثر، مرکز پر لاپرواہی کرنے تارک راماراو کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in قومی خبریں
A A
این ٹی اے کشمیر میں اپنے امتحانی مرکز کو بند کرنے پر غور کر رہا ہے‘طلبا میں تشویش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کی چار انجن والی حکومت میں جمنا آلودگی کا شکار ہے : اے اے پی

کاروں کی فروخت میں کمی گھریلو صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے : کانگریس

حیدرآباد//تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آر ایس کے کارگذار صدر و سابق وزیر تارک راماراو نے نیٹ یوجی امتحان کے سلسلہ میں مرکز پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس امتحان سے متعلق الجھن سے کئی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندطلبہ اور ان کے والدین کی امیدیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے بہار میں 30 لاکھ روپے میں پرچہ سوالات کے فروخت ہونے کی اطلاعات کے باوجود حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ اس سلسلہ میں کئی افراد کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے ۔ انہوں نے مرکز پر لاپرواہی اور سست رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی الزامات اور شبہات کے باوجود مودی حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جو ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم مودی جوعموماً طلبہ سے امتحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہیں نیٹ کے مسائل پر کیوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے این ڈی اے حکومت کو موسومہ مکتوب میں اس واقعہ کی جامع جانچ کروانے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے طلبہ اور والدین کو دوبارہ یقین دہانی کروانے پر زور دیا۔ انہوں نے 67 طلبہ کی جانب سے فرسٹ رینک حاصل کرنے کی غیرمعمولی صورتحال کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایک ہی امتحانی مرکز کے 8طلبہ نے 720 نشانات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپر [؟]لیک کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے انتخابی نتائج کے موقع پر اس امتحان کے نتائج کے اعلان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس سے شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کے باوجودکوئی کارروائی نہ کرنے پر انہوں نے مرکز سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر دھرمیندرپردھان نے دعوی کیا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے ۔ کئی شکایات کے باوجود مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کی مداخلت تک اس معاملہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں پانی کا بحران آپ حکومت کی دین: بنسوری

Next Post

ضلع پوڑی میں گاڑی کھائی میں گری، چار ہلاک، تین زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی کی چار انجن والی حکومت میں جمنا آلودگی کا شکار ہے : اے اے پی

2025-05-29
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس
قومی خبریں

کاروں کی فروخت میں کمی گھریلو صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے : کانگریس

2025-05-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے وزیر شاہ کے خلاف ہائی کورٹ کی کارروائی بند، گرفتاری پر عبوری روک برقرار

2025-05-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

شمال مشرقی ریاستوں میں کوئلے کی غیر قانونی کانکنی ہو رہی ہے : کانگریس

2025-05-29
قومی خبریں

بی جے پی حکومت چیلنجوں اور خارجہ پالیسی سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے :کانگریس

2025-05-28
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے زچگی کی چھٹی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

2025-05-28
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
قومی خبریں

پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری

2025-05-28
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

’دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو سب سے بڑا خطرہ ‘

2025-05-28
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ضلع پوڑی میں گاڑی کھائی میں گری، چار ہلاک، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.