پوڑی/دہرا دون// اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں اتوار کو ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے اس میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منیکانت مشرا نے کہا کہ آج صبح کوتوالی سری نگر نے کھرسو چوبٹہ کے نزدیک ایک گاڑی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ریسکیو ٹیم کی مانگ کی گئی جس پر سب انسپکٹر دیوی دت برتھوال کی قیادت میں ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع کی طرف روانہ ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی سوئفٹ کار میں سات افراد سوار تھے جو شادی کی بارات میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔ گاڑی بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ ضلعی پولیس اور مقامی لوگوں نے تین زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا جب کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں بھی کھائی سے نکال لی گئی ہیں۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ ٹیم موقع پر پہنچی اور کھائی میں اترکر حادثہ کار کے اردگرد مکمل تلاشی لی اور ضروری اشیاء کو ضلع پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلی خبر کا انتظار ہے ۔