ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-29
in قومی خبریں
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//ہندوستان کو دنیا کی قدیم ترین زندہ تہذیب قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ ملک ہزاروں سالوں تک لازوال ہے کیونکہ اس کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ لازوال ہے ۔
ہفتہ کو یہاں معروف جین سنت آچاریہ ودیاآنند مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ "ہمارا ہندوستان دنیا کی سب سے قدیم زندہ تہذیب ہے ، ہم ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں، کیونکہ ہمارے خیالات لازوال ہیں، ہماری سوچ لافانی ہے ، ہمارا فلسفہ لافانی ہے اور آچاریہ شری ودیاانند جی منی راج ہندوستان کی اس قدیم روایت کے جدید مینارہ ہیں۔”
وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم اپنی روحانی روایت میں ایک اہم موقع دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک اور وجہ سے بھی خاص ہے کیونکہ 28 جون 1987 کو شری ودیا نند منی راج کو رسمی طور پر ‘آچاریہ’ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عنوان نہیں بلکہ ایک مقدس دھارے کا آغاز ہے جس نے جین روایت کو فکر، نظم و ضبط اور ہمدردی سے جوڑا ہے ۔ آچاریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ صد سالہ تقریب کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ، یہ ہمیں ایک عہد اور ایک عظیم سنیاسی کی زندگی کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو منانے کے لیے خصوصی یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج انہیں ‘دھرم چکرورتی’ کے خطاب سے نوازا گیا ہے اور وہ اسے عاجزی کے ساتھ قبول کر رہے ہیں اور اسے مادر ہند کے قدموں میں وقف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "میں خاص طور پر آچاریہ شری پرجنا ساگر جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ کی رہنمائی میں آج کروڑوں پیروکار پوجی گرودیو کے دکھائے ہوئے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج اس موقع پر آپ نے مجھے ‘دھرم چکرورتی’ کا خطاب دینے کا جو فیصلہ کیا ہے ، میں خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتا ہوں، لیکن یہ ہے کہ ہم اپنے سنسکار سے جو کچھ حاصل کرتے ہیں، ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ اس لیے ، میں آپ کے اس پرساد کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں، اور اسے مادر ہند کے قدموں میں وقف کرتا ہوں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

Next Post

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.