جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ : اتر پردیش حکومت کو غیر قانونی حراست کے معاملے میں 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-26
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ضمانت کے حکم کے باوجود ایک شخص کو 28 دن تک حراست میں رکھنے کو آزادی کے آئینی حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو متاثرہ شخص کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس این کے سنگھ کی بنچ بدھ کے روز ہیبیس کارپس کیس کی سماعت کر رہی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ غازی آباد کی جیل انتظامیہ 29 اپریل کو سپریم کورٹ کے حکم اور 27 مئی کو باضابطہ رہائی کے حکم کے باوجود ملزم کو رہا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔
بنچ نے کہا کہ نہ جانے ایسے کتنے لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ جسٹس وشواناتھن نے جیل حکام کے طرز عمل کی مذمت کی ۔ انہوں نے غازی آباد کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حکم دیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور اس شخص کی رہائی میں 28 دن کی تاخیر کے ذمہ دار اہلکاروں کا احتساب کریں۔
یہ شخص ضابطہ انصاف کی دفعہ 366 اور اتر پردیش غیر قانونی تبدیلی مذہب ایکٹ، 2021 کی دفعہ 3 اور 5 (i) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اور ضمانت ملنے کے بعد 24 جون تک حراست میں رہا تھا۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ ضمانت کے حکم ذیلی شق کی غلطی کی وجہ سے اس شخص کو رہا نہیں کیا جا سکا تھا۔
جسٹس وشواناتھن نے سخت تبصرہ کیا، "آزادی بہت قیمتی اور قانونی حق ہے جو کسی شخص کو دیا گیا ہے ۔ اس پر ان فضول تکنیکی وجوہات کی بناء پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
جیل حکام اور ریاستی انتظامیہ پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ کیا ذیلی دفعہ کو چھوڑنا کسی کو حراست میں لینے کا جواز ہے ؟ اگر ہم واضح عدالتی احکامات کے باوجود لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے رکھتے ہیں تو آج ہم عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
اتر پردیش کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گریما پرساد اور اتر پردیش کے جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل پی سی مینا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لیا۔ غازی آباد جیل سپرنٹنڈنٹ بنچ کے سامنے موجود تھے ۔
جسٹس وشواناتھن نے کہا، "آپ نے کل ہماری مداخلت کے بعد ہی اسے رہا کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو کسی اور حکم کو ماننے کی ضرورت نہیں تھی۔ تکنیکی بنیاد پر آزادی کے حق سے انکار کرنے کا یہ واحد بہانہ تھا۔ کون سی شق کہتی ہے کہ اگر ذیلی دفعہ چھوٹ جائے تو ضمانت کے حکم کے باوجود کسی شخص کو جیل میں رکھا جانا چاہیے ۔
اس کے بعد عدالت نے غازی آباد کے پرنسپل ڈسٹرکٹ جج کو رہائی کا حکم جاری کرنے میں تاخیر کی وجوہات کی عدالتی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا ذیلی سیکشن کو چھوڑنا درحقیقت تاخیر کی وجہ تھی، یا کوئی اور نیت یا سنگین غفلت کار فرما تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن بی جے پی کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہا ہے : کھڑگے

Next Post

کابینہ نے پونے میٹرو ریل لائن کے توسیعی منصوبے کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی

کابینہ نے پونے میٹرو ریل لائن کے توسیعی منصوبے کو منظوری دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.