سرینگر/۱۵ جون
جموں کشمیر پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے قبل خفیہ اطلاعات پر کارروائی نہ کرنے پر ریاسی ضلع کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پونی کو ہٹا دیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے پونی کے ایس ایچ او پرمود سنگھ کو تبدیل کردیا ہے۔ حکام نے حملے سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی میں لاپروائی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایچ او کے تبادلے کے بعد انسپکٹر سمن سنگھ کو فوری طور پر پونی کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرمود سنگھ پر حملے سے پہلے معلومات پر کارروائی کرنے میں لاپروائی کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس حملے میں ۹؍یاتری ہلاک اور۳۳ زخمی ہو گئے تھے ۔