جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر پر اتوار کو اجلاس طلب۔۔۔۔وزیر داخلہ نے یو ٹی سکیورٹی صورتحال کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا

امر ناتھ یاترا کو محفوظ بنانے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات کے بار ے میں بریفنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-15
in اہم ترین
A A
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی//
جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی جمعہ کو یہاں سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو یہاں نارتھ بلاک میں ایک میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت دی۔
اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور فوج، پولیس، جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
قبل ازیں جمعرات کو مودی نے شاہ اور ڈوبھال اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
مودی نے فوج کوانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لانے کی ہدایت دی ۔
سنہا نے وزیر اعظم کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد مودی نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنے کے لئے کہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مسلسل انکاؤنٹر ہو رہے ہیں۔
ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈا اضلاع میں گزشتہ چار دنوں کے دوران دہشت گردوں نے چار مقامات پر حملہ کیا، جس میں نو یاتری اور سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک اور سات سیکورٹی اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مشتبہ پاکستانی دہشت گرد بھی مارے گئے اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں :اگلے پانچ دنوں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان

Next Post

پہلے ۱۰۰ دن کا ایجنڈا:اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر ریل لنک متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
۲۰۲۳کے آخر تک کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا

پہلے ۱۰۰ دن کا ایجنڈا:اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر ریل لنک متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.