میلبورن /۱۴مارچ//
سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو تھوڑا جارہانہ مزاج ہونا چاہیے۔
مارک ٹیلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں پچیں سڑک کی مانند تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں امید کررہا تھا کہ دورہ پاکستان پر اچھی پچیں دیکھنے کو ملیں گی لیکن موجودہ ٹیسٹ میچوں کی پچیں بولنگ کو مدد کرتی نہیں دکھائی دے رہیں۔
مارک ٹیلر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔