سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم دو جنگجو ہینڈلرز کی کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
جنگجو ہینڈلرز کی شناخت جلیل احمد راتھر ولد غلام محمد اور محمد اشرف میر ولد ثنا واللہ میر ساکنان تلہ گام بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشنز عدالت بارہمولہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلروں کی۸کنال۴مرلہ اراضی کی صورت میں کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
بیان میں جنگجو ہینڈلرز کی شناخت جلیل احمد راتھر ولد غلام محمد اور محمد اشرف میر ولد ثنا واللہ میر ساکنان تلہ گام بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن کریری میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر ۲۰۰۸/۴میں انجام دی گئی۔
بیان میں کہا گیا’’پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیدادوں کے طور پر ہوئی۔‘‘