پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں۱۰جون سے’ہیٹ ویو‘دوبارہ شروع ہونے کا امکان

’کسان ۹جون سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں دوا پاشی کام شروع کر سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-09
in اہم ترین
A A
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر///
محکمہ موسمیات نے کسانوں سے۹جون سے اپنے آپریشنز شروع کرنے کی صلاح دیتے ہوئے جموں وکشمیر میں۱۰جون سے گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں۸جون کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۹سے۱۵جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ ۹جون سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں دوا پاشی، کھاد لگانے وغیرہ جیسے کام شروع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں۱۰جون سے گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہو سکتی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں۲جنگجو ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق:پولیس

Next Post

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پُر اسرار فائرنگ میں مزدور جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پُر اسرار فائرنگ میں مزدور جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.