جموں//
جموںکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مزدور کی پر اسرار فائرنگ کے نتیجے میں موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں ریگل کے نزدیک بین الاقوامی سرحد پر ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والا ایک مزدور پر اسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا اور مزدور کے سینے میں گولی لگ گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدور کو گرچہ علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی مزدور کی شناخت ۲۸سالہ واسو دیو ولد مدن لال ساکن اکھنور کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔