نئی دہلی//
راشٹرپتی بھون نے جمعہ کی شام بتایا کہ صدر دروپدی مرمو ۹ جون کو شام سات بجکر ۱۵ منٹ پرنریندر مودی اور ان کی کابینہ کو حلف دلائیں گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راشٹرپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب کی تیاری اور صدر جمہوریہ کے ذریعہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کی وجہ سے۸‘۱۵؍اور۲۲ جون۲۰۲۴ کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی جانب سے مودی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے پر ایک خط سونپے جانے کے بعد صدر جمہوریہ نے جمعہ کو مودی کو نامزد وزیر اعظم مقرر کیا۔