لاہور//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ ٹیسٹ سیریز میں زیادہ ٹیسٹ میچز ہونے چاہئیں ،ویمن کرکٹ کا دنیا میں بہت ٹیلنٹ ہیں ان کی سیریز زیادہ سے زیادہ کرانے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت فرنچائز کرکٹ بہت زیادہ ہو رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقبول بھی ہے تاہم میں نہیں سمجھتا کہ ٹیسٹ کرکٹ متاثر ہو رہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار ہے کیونکہ ٹیسٹ میچز میں بھی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے ہو رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں اس بات پر زور دوں گا کہ سیریز میں ٹیسٹ میچز بڑھانے کی ضرورت ہے، ابھی ٹیسٹ میچز کم ہو رہے ہیں، 2 تین ٹیسٹ میچز کی بجائے سیریز میں تعداد 4 یا 5 ہونی چاہیے، اس سے ٹیسٹ میچز کی مقبولیت برقرار رہے گی اور جو خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرنچائز کرکٹ سے ٹیسٹ کرکٹ متاثر ہو جائے گی اس کی بھی نفی ہو گی۔