پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سورج آگ کیوں اگل رہا ہے ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

مئی میں اتنی گرمی تو نہیں ہوتی تھی جتنی اب کی بار ہے…گرمی کی جس لہر کی بات ہو رہی ہے ‘ یہ لہر تو جولائی اگست میں ہوا کرتی تھی… کم از کم کشمیر میں تو مئی میں ایسی گرمی نہیں ہوا کرتی تھی… لیکن نہ جانے اب کی بار ایسا کیا ہو ا ہے کہ سورج آگ اگل رہا ہے… مئی میں ہی اگل رہا ہے… کوئی وجہ تو ہو گی اور… اور ضرور ہو گی… لیکن پلیز ہمیں یہ نہیں بتائیے کہ اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے… ہم اس بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ … کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ سورج اس لئے آگ اگل رہا ہے … مئی میں اگل رہا ہے کیونکہ نیچے زمین پر ‘ اس دھرتی پر سیاستدان آگ اگل رہے ہیں… اور اس لئے اگل رہے ہیں کہ بھارت دیش میں الیکشن جو ہو رہے ہیں… یہ ان سیاستدانوں کے منہ سے اگلنے والی آگ کا نتیجہ ہے کہ اوپر سورج بھی آگ اگل رہا ہے …پسینے پسینے ہو رہا ہے۔ ورنہ مئی تو ہمارے پسندیدہ مہینوں میں سے ایک ہے … جس میں گرمی ہوا کرتی تھی اور نہ سردی… لیکن صاحب اب کے تو یہ کسی اور ہی روپ میں جلوہ گر ہوا ہے … لیکن… لیکن خطا اس کی بھی نہیں ہے کہ… سیاستدانوں کے منہ سے جو آگ نکل رہی ہے اس کی تپش یقینا سورج بھی محسوس کررہا ہو گا…اس آگ کا مقصد یوں تو اپنے حریفوں… سیاسی حریفوں کو بھسم کرنا ہے… جلا کر راکھ کردینا ہے… لیکن جل بھن عام لوگ ہو رہے ہیں… جن کیلئے یہ گرمی برداشت سے باہر ہو رہی ہے کہ… کہ یہ عام لوگ ہیں… سیاستدان نہیں جنہیں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے جھلستی دھوپ میں پیدل چل کر پولنگ مراکز تک جانا پڑتا ہے اور… اور وہاں ایک لمی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے… سیاستدانوں کا کیا کہ وہ ایئر کنڈشنڈ گاڑی میں پولنگ بوتھ پر آتے ہیں اورکسی قطار میں کھڑا ہو ئے بغیر سیدھا پولنگ بوتھ میں گھس کر اپنا ووٹ ڈال کر نو دو گیارہ ہو تے ہیں …خیر ہمیں یقین ہے کہ… کہ آئندہ کچھ دنوں میں سورج آگ اگلنا بند کردے گا اور… اور گرمی کی اس لہر سے لوگوں کو راحت ملے گی اور… اور اس لئے ملے گی کیونکہ کچھ دنوں میں الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو جائیگا اور… اور اس کے بعد سیاستدانوں کے منہ بند ہوجائیں گے … وہ آگ اگلنا بند کر دیں گے … وہ پھر سے بھائی بھائی بن جائیں گے اور… اور ہم بھی ایک ٹھنڈی سانس لے سکیں گے … اور ہاں سورج بھی۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانہال میں سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار:سی بی آئی

Next Post

کشمیر نشین پارٹیوں کے مابین مشاورت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر نشین پارٹیوں کے مابین مشاورت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.