ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

موسم گرما آنے کے باوجود بجلی سپلائی میں بہتری نہ دارد:این سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in مقامی خبریں
A A
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
نیشنل کانفرنس(این سی) پیر کے روز کہا کہ گذشتہ ۵برسوں سے نئی دلی کے لال قلعے سے لیکر سرینگر کے لال چوک تک جہاں حکمران جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور لوگوں کی راحت کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہاکہ جموں کشمیر کا ہر ایک شعبہ زوال پذیر ہے ، تعمیرو ترقی کی رفتار ماند پڑ گئی ہے ، سرکاری دفاتر میں عام لوگوں کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے ، سڑکوں اور گلی کوچوں کی صورتحال ناگفتہ بہہ ہے اور بجلی و پینے کے پانی کی سپلائی ہر گزرتے دن کیساتھ ابدتر ہوتی جارہی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود اور پارٹی کارکنوں کے مسائل و مشکلات سننے کے بعد کیا۔
صادق نے کہا کہ موسم سرما میں یہاں بجلی کی آج تک کہ سب سے بدترین سپلائی جاری تھی اور عوام نے اُمید باندھ رکھی تھی کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی بجلی سپلائی میں بہتری آئے گی لیکن آج موسم گرما آنے کے باوجود بھی سپلائی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ، اُلٹا جن علاقوں میں حکومت نے بڑے زور شور سے۲۴گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے اعلانات کئے تھے اُن علاقوں میں بھی موسم کی بہتری کے ساتھ ہی بجلی کٹوتی پھر سے شروع ہوگئی ہے ۔
این سی ترجمان نے کہا کہ حکومت بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ عام لوگ اس غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔
ان کے مطابق موسم گرما آنے کے باجوو دبھی بجلی سپلائی کی ابدتر صورتحال کے باوجود بھی حکومت سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے ۔ ایک طرف بجلی فیس میں ہر روز اضافہ کیا جارہاہے اور دوسری جانب بجلی کی سپلائی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔
صادق نے کہا کہ ۲۰۱۶سے ہم مسلسل طور پرہر سال یہ سنتے آرہے ہیں کہ اگلے برس سے ۲۴گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی جبکہ حقیقی معنوں میں بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر ہونے کے بجائے بد سے بدتر ہی ہوتی جارہی ہے ۔ اگر انتظامیہ ۲۰۱۴جیسی بجلی سپلائی پوزیشن ہی بحال کر پائے تو یہ عوام کیلئے بہت بڑی راحت ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ افسوس اس بات ہے کہ ۲۰۱۵کے بعد بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لینڈ سلائیڈنگ میں دفن ہونے والے گاؤں میں اموات 670 ہو گئیں

Next Post

بیروہ:آتشزدگی ، رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

بیروہ:آتشزدگی ، رہائشی مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.