جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…اور انہیں کون جگائے گا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب اپنے وزیر اعظم … وزیر اعظم مودی جی کاکہنا ہے کہ ۴ جون کو لوگ … بھارت دیش کے لوگ اپوزیشن پارٹی کے اتحاد’انڈیا بلاک‘ کی قیادت کو بیدار کریں گے اور… اور یوں وہ سپنے دیکھنا بند کر دے گی… دن میں سپنے ۔جناب وزیر اعظم صاحب کایہ بھی فرمانا ہے کہ انہوں نے دن میں خواب دیکھنے کی بات صرف سنی تھی… لیکن انہوں نے پہلی بار دیکھا ہے…’انڈیا بلاک‘ کی قیادت کو دن میں خواب دیکھتے ہو ئے دیکھا ہے ۔اب صاحب دن میں تو ہم بھی خواب دیکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کو بھی اگر دن میں کبھی میٹھی نیند آتی ہو گی تو آپ بھی خواب دیکھتے ہوں گے … اللہ میاں کی قسم ہم یہ حلفاً بیان کرنے کیلئے تیار ہیں کہ خود وزیر اعظم صاحب بھی دن میں خواب دیکھتے ہو ں گے جب بھی کبھی انہیں دن میں نیند آٹی ہو گی یا سونے کا موقع مل جاتا ہو ہو گا… اور یہ بھی سچ ہے کہ … کہ دن میں خواب دیکھنے میں حرج ہی کیا ہے… برا ہی کیا ہے ۔خیر اس پر… دن میں خواب دیکھنے پر بات پھر کبھی کہ … کہ آج بات وزیر اعظم کی اس بات پر ہو گی کہ … کہ ۴ جون کو لوگ’ انڈیا بلاک‘ کی قیادت کو بیدار کریں گے… نیند سے جگائیں گے… ہمیں بھی یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا… اور ایسا اس لئے ہوگا کہ… کہ سیاستدانوں کو… اپوزیشن کے سیاستدانوں کو نیند سے بیدار کرنے والے لوگ‘ انہیں جگانے والے لوگ …خود سوئے ہیں… گہری نیند سوئے ہیں … کئی برسوں سے سوئے ہیں اور… اور یہ اٹھنے کا نام بھی نہیں لے رہے ہیں… گرچہ انہیں جگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے… انہیں بیدار کرنے کی سعی بھی ہو رہی ہے… اور … اور اللہ میاں قسم بار بار ہو رہی ہے… لیکن پھر بھی یہ بیدار نہیں ہو رہے ہیں… نیند سے جاگ نہیں رہے ہیں… اگر یہ جاگ جائیں گے…نیند سے بیدار ہو جائیں گے تو… تو صاحب یقین کیجئے کہ پھر …اپوزیشن نہیں ‘ انڈیا بلاک کی قیادت نہیں بلکہ اور کوئی انتخابی نتائج کے دن جاگ جائے گا … پھر کسی اور کو جاگ جانے کی ضرورت پڑے گی… انڈیا بلاک کی قیادت کو نہیں… بالکل بھی نہیں … لیکن صاحب مسئلہ یہ ہے کہ انہیں جو جگائیں گے… وہ خود سوئے ہیں …گہری نہیں ‘ بلکہ بہت گہری نیند سوئے ہیں ۔ ہے نا ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا بلاک کینسر سے بھی بدتر:وزیر اعظم مودی

Next Post

دفعہ ۳۷۰؍پر لفاظی جنگ جاری

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

دفعہ ۳۷۰؍پر لفاظی جنگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.