ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے عوام کو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-22
in تازہ تریں
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۲مئی

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہاکہ موجودہ پارلیمانی انتخابات صرف سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ یہ دو سوچوں کے درمیان لڑائی ہے ۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

عمر نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہے جو فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے کام میں مصروف ہے اور دوسری جانب انڈیا الائنس ہے ، جس میں شامل تمام جماعتیں فرقہ پرستی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان باتوں کا اظہارعمرعبداللہ نے عشمقام میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

این سی نائب صدر نے کہا کہ اننت ناگ راجوری نشست پر انتخابات کو ایک سازش کے تحت موخر کیا گیا ، وزیر داخلہ کا دورہ بھی اس کی ایک کڑی تھی، تاکہ وہ حکومتی اہلکاروں سے ملے ، اپنے بی جے پی کے لوگوں سے ملے مقصد یہی کہ کس طرح سے نیشنل کانفرنس کے سامنے اڑچنیں پیدا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں اُمیدوار وہ بھی ہیں جو ہند کو مسلم، کشمیری کو غیر کشمیری اور پہاڑی کو گوجرکے ساتھ لڑوانے میں لگے ہوئے ہیں اور اِن اُمیدواروں کا مسترد کرنا عوام کی ذمہ داری بنتی ہے ، اس تقسیم کی حقیر سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایاہے ۔

محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اب تو یہاں کچھ لوگوں کو یہ بھی راس نہیں آرہا ہے کہ میاں الطاف احمد صاحب ایک روحانی طاقت ہیں اور اُن کی پیرمریدی کا وسیع سلسلہ ہے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی الزام لگاتی ہے کہ میاں صاحب ووٹوں کیلئے پیر مریدی کا استعمال کررہے ہیں۔ لیکن خود موصوفہ اپنے والد محرم مفتی محمد سعید کے نام پر ووٹ مانگتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ مردِ مومن تھے ، اُن کی جماعت میں بھی بہت سے ایسے لیڈران تھے جن کی پیر مریدی تھی، اب وہ لیڈران اُن کی جماعت سے الگ ہوگئے تو اب محبوبہ مفتی کو پیرمریدی سے اعتراض ہونے لگا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محبوبہ مفتی لوگوں سے یہ بھی کہتی ہیں کہ میاں صاحب اننت ناگ راجوری سے تعلق نہیں رکھتے اور اُن کو یہاں سے الیکشن لڑنے کا حق نہیں،لیکن موصوفہ یہ بھی بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے خود سرینگر نشست سے 1999 میں الیکشن لڑا۔

عمرعبداللہ نے کہا”محبوبہ جی اگر آپ کے سرینگر میں الیکشن لڑنے سے کسی کو اعتراض نہیں تھا تو میاں صاحب کا یہاں سے الیکشن لڑنا آپ کو راس کیوں نہیں آرہاہے ؟آپ کی اسی دوغلی پالیسی کا خمیازہ آج یہاں کے عوام بھگت رہے ہیں، آپ نے 2014میں یہاں ،کے عوام سے بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُسی بھاجپا کیساتھ ایک نہیں دو بار حکومت بنائی“۔

این سی نائب صدرنے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام جس دور سے آج گزر رہے ہیں، اُس کی براہ راست ذمہ دار آپ اور پی ڈی پی دوغلی پالیسی ہے ، آج ہماری زمینوں، روزگارا ور وسائل کو اگر خطرہ لاحق ہے تو وہ آپ کی دوغلے پن کی وجہ ہے ، یہاں کے عوام کو یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے اگر آپ اور آپ کے والد مرحوم نے 2015میں نیشنل کانفرنس کا دوستی ہاتھ قبول کرکے بھاجپا کو اس ریاست سے باہر رکھا ہوتا۔

سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا”آج ہمارا آئین ہوتا، آج اپنا جھنڈا اونچا ہوتا، ہماری زمینوں کو خطرہ نہیں ہوتا ،یہاں کے عوام بے بس نہیں ہوتے اور نہ ہی بے عزت ہوئے ہوتے ، کاش اُس وقت آپ نے وہ دوستی کا ہاتھ قبول کیا ہوتا، لمحوں نے خطا کی ،صدیوں نے سزا پائی، معلوم نہیں کہ ہمیں کب تک اپنے حقوق کے حصول کیلئے لڑنے پڑے گا“۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا کے سابق وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ جی جب بھی یہاں محبوبہ مفتی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے تھے تو کہتے تھے کہ کشمیر مسئلے کا آخری حل جلد ہوگا اور ہم ان سے پوچھتے تھے کہ یہ حل کیا ہے اور ہمیں2019میں پتہ چلا کہ یہ لوگ کون سا حل بنا رہے تھے ۔

راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کیلئے ہم گذشتہ5سال سے کام کارہے تھے اور ان 5برس میں پی ڈی پی ساڑھے 3سال تک بھاجپا کی مدد کرتی تھی اور آج یہی پی ڈی پی والے حقوق کی بحالی کیلئے لڑنے کے فریبی نعرے دے رہے ہیں، یہ لوگ کس منہ سے ایسی باتی کر پاتے ہیں، جس چیز کو مٹانے میں پی ڈی پی نے بھر پور رول ادا کیا وہ اُسے واپس لانے کیلئے کیا جدوجہد کریگی ؟۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

Next Post

انڈیا بلاک کینسر سے بھی بدتر:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
ایک مضبوط حکومت نے 370کی دیوار کو گرادیا:مودی

انڈیا بلاک کینسر سے بھی بدتر:وزیر اعظم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.