بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ووٹر بادشاہ ہے!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

صاحب ایک بات تو طے ہے کہ ووٹر باد شاہ ہے… کم از کم انتخابات کے دوران بادشاہ ہے کہ وہ جسے چاہے تاج پہنائے اور جسے چاہے تخت سے اتار دے … اپنے بھارت دیش میں آجکل الیکشن چل رہے ہیں… سات میں سے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں… اور اب تک ہوئی ووٹنگ سے پتہ چلتا ہے… سچ پوچھئے تو کچھ پتہ نہیں چلتا ہے اور… اور یہی ایک بات ووٹر کو باد شاہ بنا دیتی ہے … اس کے رحم و کرم پر سبھی امیدوار ہو تے ہیں… طاقتور سے طاقتور امیدوار بھی …آخر کوئی نہیں جانتا ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا… کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ۴ جون کی جھولی میں کس کیلئے کیا ہے… ویسے تو’ تیسری بار بھی مودی کی سرکار‘ طے ہے… لیکن صاحب ‘کوئی وثوق سے نہیں کہہ سکتا ہے کہ کیا واقعی میں ایسا ہو نے والا ہے…وہ کیا ہے کہ کوئی کہتا ہے کہ تیسری بار بھی این ڈی اے کی حکومت بن جائیگی اور الیکشن محض ایک رسم پوری ہے… جبکہ کچھ ایک ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں… ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ … کہ’ اب کی بار نہیں بنے گی مودی کی سرکار‘۔دونوں اپنی باتوں ‘ اپنے دعوؤں کے حق میں دلیل دیتے ہیں… مضبوط دلیل … مودی کے جیتنے کی بات کرنے والے اور انڈیا الائنس کی کامیابی کا ناقابل یقین دعویٰ کرنے والے بھی … دونوں کی باتوں کو سن کر ہم جو ایک بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کوئی بات یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے ہیں… کوئی نہیں جانتا ہے کہ ۴ جون کو کیا ہونے والا ہے… سوائے ووٹر حضرات کے… کہ …کہ انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کس کے سر پر تاج رکھا ہے… پانچ سال میں کچھ ایک دنوں کیلئے ہی ووٹر حقیقی باد شاہ ہوتا ہے… اپنی مرضی کا مالک … جہاں جی چاہے‘ جسے ووٹ دینا چاہے ‘ دے سکتا ہے اور… اور دیتا بھی ہے… پھر بھلے ہی پانچ سال تک بے چارہ یہ اپنے منتخبہ نمائندے کے رحم و کرم پر جیتا ہے… جو اسے کسی خاطر میں لانا ضروری نہیں سمجھتا ہے… لیکن الیکشن کے دوران یہ ووٹر ہے… کوئی اور نہیں جو باد شاہ ہوتا ہے… اور اس لئے ہوتا ہے کیونکہ اس کے پاس طاقت ہو تی ہے… ملک کی تقدیر بدلنے کی طاقت۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ حلقے کے لوگوں کو مذہب کے نام پر ڈرایا جا رہا ہے :محبوبہ

Next Post

پٹن، پولنگ بوتھ پر مجرمانہ حملہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پٹن، پولنگ بوتھ پر مجرمانہ حملہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.