جموں//
جموں کے مضافات میں واقع سدھرا علاقے میں پولیس نے پیر کے روز ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ نوجوانوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لوگوں کو سستے داموں جعلی کرنسی نوٹ خریدنے کا لالچ دے رہے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ سبھی کشمیر کے باشندے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے جعلی امریکی ڈالر کے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیم جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گشت کر رہی تھی۔
پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی وہ سب مخالف سمت بھاگنے لگے لیکن شک کی بنیاد پر پیچھا کیا اور حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے جعلی امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹ ضبط کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد پولیس پہلے ہی الرٹ ہے۔
تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ (ایجنسیاں)