بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کرگل پہاڑی ہل کونسل کی ۲۶ نشستوں کیلئے آج ووڈ ڈالے جا رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۹مئی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کےلئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئے لیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

الیکشن کمیشن نے اتوار کو ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی اور کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ختم ہونے کے مقررہ وقت میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔

اس مرحلے میں 49 لوک سبھا سیٹوں پر 695 امیدواروں اوراڈیشہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لیے 35 سیٹوں پر لڑنے والے 265 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ اڈیشہ اسمبلی کی 147 سیٹوں میں سے 28 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی شرکت بڑھانے کے لیے ووٹر آگاہی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ نیز چیف الیکشن افسران اور ضلعی الیکشن افسران کو سخت گرمی اور لو جیسی صورتحال کے پیش نظر مناسب انتظام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ الیکشن ورکرز کو مشینوں اور میٹریل کے ساتھ ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ووٹنگ کو آرام دہ اور محفوظ ماحول میں یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ پولنگ اسٹیشن پر مناسب سایہ، پینے کا پانی، ریمپ، بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولیات ہونی چاہئیں۔

کمیشن نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر آئیں اور ذمہ داری اور فخر کے ساتھ ووٹ دیں۔

اتوار کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق آٹھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل 49 لوک سبھا حلقوں میں 8.95 کروڑ ووٹر 94732 پولنگ مراکز پر اپنا ووٹ ڈال کر 695 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر سکیں گے ۔ ان میں 4.69 کروڑ مرد، 4.26 کروڑ خواتین اور 5409 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں۔

اس مرحلے کی 49 پارلیمانی نشستوں میں سے 39 جنرل زمرہ، تین درج فہرست قبائل اور سات درج فہرست ذات کی نشستیں ہیں۔ اڈیشہ اسمبلی کی 35 نشستوں میں سے 21 عام زمرے کے لیے ، آٹھ درج فہرست قبائل کے لیے اور چھ سیٹیں درج فہرست ذات کے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پانچویں مرحلے کے لئے 85 سال سے زیادہ عمر کے 7.81 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اور 7.03 لاکھ دویانگ اور 100 سال سے زیادہ عمر کے 24792 ووٹرز ہیں، جنہیں گھر بیٹھے ہی ووٹ ڈالنے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے ۔ اختیاری ہوم ووٹنگ سہولت کو پہلے ہی کافی پذیرائی اور تاثرات مل رہے ہیں۔

پانچویں مرحلے میں جن آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ووٹنگ ہو گی، ان میں اتر پردیش کی 14، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی سات، اوڈیشہ اور بہار کی پانچ پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر اورلداخ میں ایک ایک سیٹ ہے ۔

اس مرحلے کے نمایاں امیدواروں میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے چراغ پاسوان، مرکزی وزیر پیوش گوئل، سادھوی نرنجن جیوتی، کوشل کشور، ڈاکٹر پروین بھارتی پوار، شانتنو ٹھاکر، کپل پاٹل، اناپورنا دیوی، بی جے پی لیڈر راجیو پرتاپ روڈی اور راشٹریہ جنتا دل کی روہنی آچاریہ شامل ہیں۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی سوائن کا کپواڑہ میں لوک سبھا انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Next Post

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
Next Post
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.