پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں 11 مقدمے درج:الیکشن حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-14
in تازہ تریں
A A
آگ کی دو الگ الگ واردات میں ہوٹل‘ دو رہائشی مکان خاکستر

Pole

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/14 مئی

الیکشن حکام نے جموںکشمیر میں الیکشن سے متعلق مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں 11 مقدمے درج کئے ہیں۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) پی کے پولے نے کہا کہ 16 مارچ سے ان کو الیکشن سے متعلق مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں 234 شکایتیں موصول ہوئیں۔

پولے نے کہا”ان شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہم نے 11 ایف آئی آر درج کئے ہیں اور 29 شکایتوں میں انکوائری شروع کی گئی ہے“۔

الیکشن حکام نے بتایا کہ الیکشن سے متعلق مثالی ضابطہ اخلاق کی سب سے زیادہ شکایتیں سری نگر ضلع سے موصول ہوئی ہیں۔

سی ای او نے کہا”سری نگر ضلع سے مثالی ضابطہ اخلاق کی 46 شکایتیں جبکہ جموں ضلع سے 34 شکایتیں موصول ہوئی ہیں”۔ان کا کہنا تھا کہ کل شکایتوں میں سے 15 شکایتوں کو ضلع گریونس سیل کو بھیج دیا گیا ہے ۔

الیکشن حکام نے بتایا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی 36 شکایتیں دفتری میل کے ذریعے موصول ہوئی ہیں جن میں 21 شکایتیں سرکاری ملازموں اور دیگر افراد کے خلاف تھیں جبکہ 15 شکایتیں پارٹیوں یا ان کے امید واروں کے خلاف تھیں۔

پولے نے کہا”سرکاری ملازموں کے خلاف درج شکایتوں کے متعلق انکوائری شروع کی گئی ہے اور 4 سرکاری ملازموں کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے “۔

ان کا کہنا تھا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں سیاسی جماعتوں، مید واروں اور کارکنوں کے خلاف نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

سی ای او کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت کے دوران سٹیٹ اور مرکزی ایجنسیوں نے 10 مقامات سے نقدی، شراب اور کروڑوں روپیے مالیت کا منشیات بر آمد کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کی پانچ لاکو سبھوں سیٹوں میں سے فی الوقت تین سیٹوں کے انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے 13 مئی کو پولنگ ہوئی جس میں مجموعی طور پر 38 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی جو سال 1996 سے سب زیادہ ہے ۔بارہمولہ اور اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹوں کی پولنگ بالترتیب 20 اور5 2 مئی کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

منشیات کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post

منشیات کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.